کاروبار
09 جولائی ، 2017

ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم کی 3روزہ نمائش

ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم کی 3روزہ نمائش

ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم کی 3روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 100سے زائد آموں کی اقسام کو متعارف کرایا گیا لیکن ’’نایاب‘‘ نام کا آم سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

آم کی اقسام اور ناموں کے حوالے سے تو اپ نے بہت کچھ سنا ہو گا لیکن ملتان کا’’ نایاب‘‘ آم واقعی نایاب ہے ، سبز رنگت کے اس نایاب آم کی لمبائی 11 انچ ہے اور وزن ایک کلو سے زائد ہے۔ مینگو گروور کا کہنا ہے کہ نایاب آم کھانے میں بھی لذیز ہے ۔

آم کی یہ نایاب قسم ضلعی حکومت اور زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے تین روزہ مینگو فیسٹیول میں رکھی گئی ہے ۔

نمائش کا افتتاح وزیر زراعت نعیم اختر بھابھا نے کیا جبکہ انڈونیشیا اور نیپال کے سفیروں نے بھی شرکت کی ، نمائش میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں نے بھی شرکت کی۔

نمائش میں ’’نایاب‘‘ آم کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد آموں کی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔

پی ٹی سی منتظمین کے مطابق مینگو فیسٹیول کا مقصدملتان کے آم کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دینا ہے۔

مزید خبریں :