انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2017

کرینا اور سیف کے بیٹے کی کرتا پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرینا اور سیف کے بیٹے کی کرتا پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی سفید کرتا پہنے خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ ننھے تیمور کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔

تیمور کی حال ہی میں سفید کرتا پہنے خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی نانی کے گھر صوفے پر مزے سے ٹیک لگائے آرام کررہے ہیں۔

کرینہ کے صاحبزادے کی خوب صورت تصویر میں ان کی معصومیت اور نوابوں والے انداز کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ایک بار پھر ننھے تیمور کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :