انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2017

سری دیوی اور سنجے دت کی 25 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

سری دیوی اور سنجے دت کی 25 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

بالی ووڈ کے سنجو بابا اور سری دیوی 25 سال کے بعد اب ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا جیل سے رہائی کے بعد ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ہیں جب کہ ماضی کی مقبول اداکارہ سری دیوی بھی ایک مرتبہ پھر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لئے زبردست خبر یہ ہے کہ سنجے دت اور سری دیوی 1993 کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ابھیشیک ورمن اور کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے تاہم فلم کا نام، اسکی کہانی اور اس کی شوٹنگ سے متعلق فی الحال تمام چیزیں خفیہ رکھی گئی ہیں۔

25 سال قبل سنجے دت اور سری دیوی فلم "گمراہ" میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے اور اب ان کے مداح انہیں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

مزید خبریں :