کاروبار
10 جولائی ، 2017

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،46ہزار سطح عبور

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،46ہزار سطح عبور

جی آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اس دوران1ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوااور100 انڈیکس 46ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا ،مارکیٹ کی قدر 189 ارب روپے بڑھ گئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا،کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 500 سے زائد پوائنٹس کمی سے 45 ہزار سے نیچے گر گیا۔

مارکیٹ نے اس نقصان کو رپورٹ پیش کئے جانے سے پہلے پورا کر لیا،البتہ رپورٹ پیش کئے جانےکے بعد مارکیٹ میں خریداری کی لہر دیکھی گئی۔

انڈیکس نے کاروبار کااختتام 1051 پوائنٹس اضافے سے 46ہزار سے اوپر گیا، کاروبار کے دوران 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ،جن کی مالیت 12 ارب 81 کروڑ ررہی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9458 ارب سے تجاوزکرگئی۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق اخباری خبروں نے مارکیٹ کے رجحان بدلنے کی وجہ رہی جبکہ جی آئی ٹی رپورٹ سپریم میں جمع کرائے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کی پراعتماد خریداری انڈیکس میں اضافے کی وجہ رہی۔

مزید خبریں :