انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2017

سوناکشی اور سدھارتھ ’اتفاق‘ میں ایک ساتھ

سوناکشی اور سدھارتھ ’اتفاق‘ میں ایک ساتھ

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

ہدایت کار کے مطابق شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم 1969ءمیں بننے والی راجیش کھنا کی فلم’اتفاق‘کا ری میک ہے۔

فلم میںسوناکشی ،سدھارتھ ملہوترا کا کردار مرکزی ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اکشے کھنا، راج کمار راؤاور سوشانت سنگھ شامل ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی فلم’اتفاق‘3نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید خبریں :