صحت و سائنس
10 جولائی ، 2017

پاکستانیوں کیلئے بھارتی میڈیکل ویزا سرتاج عزیز کے خط سے مشروط

پاکستانیوں کیلئے بھارتی میڈیکل ویزا سرتاج عزیز کے خط سے مشروط

بھارت نے پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزا پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے خط سے مشروط کردیا ۔

بھارتی وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ صرف ان ہی پاکستانیوں کو میڈیکل ویز ا دیں گے ،جن کے نام سرتاج عزیز تجویز کریں گے ۔

سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جس پاکستانی کو علاج کیلئے بھارت آنا ہے، وہ اپنی ویزا درخواست کے ساتھ سرتاج عزیز کا خط بھی لگائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف سرتاج عزیز کے تجویز کئے گئے ناموں کو ہی بھارت کے میڈیکل ویزا دیئے جائیں گے ۔

سشما سوراج نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی ماں نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے سرتاج عزیز کو ذاتی طور پر خط لکھا ہے ،جس کا پاکستانی مشیر خارجہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ۔

مزید خبریں :