دنیا
11 جولائی ، 2017

مصر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں داعش کے 6جنگجو ہلاک

مصر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں داعش کے 6جنگجو ہلاک

مصری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں داعش کے 6جنگجو ہلاک ہوگئے۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپیں صوبہ اسیوط کا ديروط نامی ٹاؤن میں اس وقت ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائی عمارت کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

محاصرے کے بعد شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تمام 6شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا تعلق داعش تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :