انٹرٹینمنٹ
11 جولائی ، 2017

انوشکا شرما فلم’ پری‘ میں بھوت کا کردار ادا کریں گی

انوشکا شرما فلم’ پری‘ میں بھوت کا کردار ادا کریں گی

انوشکا شرما ایک بار پھر 'بھوت بننے کو تیار ہیں، نئی بالی ووڈ فلم’ پری‘ میں 'بھوت کا کردار ادا کریں گی۔

کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نئی بالی ووڈ فلم میں ا ب ایک بار پھر 'بھوت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں جس کا نیاپوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’پری‘ 'میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پروست رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوشکا کے علاوہ پرمبراتا چتر جی بھی کاسٹ کا حصہ ہیں ۔

اس فلم کی شوٹنگ کولکتہ اور ممبئی میں کی گئی ہے، واضح رہے یہ فلم ’پری‘ اگلے سال9فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :