شہر شہر
11 جولائی ، 2017

دادو، گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

دادو، گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

دادو میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں ایک بچی، دو خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق تین خواتین اور 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گاڑی میں سوار افراد حضرت لعل شہباز کے مزار پر حاضری کے بعد واپس آرہے تھے۔

مزید خبریں :