دنیا
11 جولائی ، 2017

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کےقتل،جنسی زیادتی اورٹارچرکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کو میانمار جانے کی اجازت کا مطالبہ بھی کیا تاہم میانمارحکومت نے یواین ایچ آرسی کی تحقیقاتی کمیٹی کواجازت دینےسےانکار کر دیا ۔


نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے مظالم کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یواین ایچ آرسی نے مارچ میں تحقیقاتی کمیٹی کااعلان کیاتھا۔

 

مزید خبریں :