پاکستان
11 جولائی ، 2017

جے آئی ٹی سربراہ کو تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام اٹارنی جنرل کو بتانے کی ہدایت

جے آئی ٹی سربراہ کو تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام اٹارنی جنرل کو بتانے کی ہدایت

سپریم کورٹ کے پاناما عملدرآمد یبنچ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے شخص کا نام اٹارنی جنرل کو بتائیں۔

پاناما عملدرآمد بینچ کی گزشتہ روز کی کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ تصویر لیک کے ذمہ دار شخص کا نام اٹارنی جنرل کو بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر سنسنی پھیلائی گئی تاہم معاملے کی انکوائری ہوئی جس کے باوجود تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ تصویر لیک پر کمیشن بنانا موجودہ بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں جب کہ حکومت کو تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام سامنے لانے پر بھی کوئی خدشہ یا گھبراہٹ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ مسترد، حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

خیال رہے کہ پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز عملدرآمد بینچ کو 256 صفحات پر مشتمل حتمی رپورٹ جمع کرادی جس میں شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :