صحت و سائنس
11 جولائی ، 2017

ٹوئٹر پر اب غیر ضروری نوٹی فکیشن کو روکا جاسکے گا

ٹوئٹر پر اب غیر ضروری نوٹی فکیشن کو روکا جاسکے گا

ٹوئٹر نے صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا جس کی مدد سے اب  کسی بھی نئے اکاؤنٹ یا اجنبیوں کی جانب سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر ابھی یہ نیا فیچر ٹیسٹ کررہا ہے تاکہ صارفین جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ٹوئٹر کو شکایت کر سکیں جب کہ اس نئے فیچر کو "میوٹ" فیچر کا نام دیا گیا ہے۔

میوٹ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین سیٹنگ میں موجود نوٹیفیکیشن بٹن کا استعمال کریں جس کے بعد غیرضروری پیغامات کو ازخود بند کیاجاسکے گا۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے اجنبیوں کی طرف سے آنے والے پیغامات کے لئے ایک نیا ان باکس ترتیب دیا ہے جس میں اجنبیوں کی جانب سے آنے والے پیغامات صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہی اسی باکس میں چلے جائیں گے۔

یہ نیا فیچر صارفین کی پریشانی کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا بلکہ کچھ حد تک لوگوں کو پریشانی اور مصیبت سے بچائے گا۔

خیال رہے کہ سال 2014  میں 23 ملین صارفین کی شکایات ٹوئٹر کو موصول ہوئیں تھیں جس میں غیرضروری نوٹی فکیشن اور اجنبیوں کے پیغامات کی شکایات سب سے نمایاں تھیں۔

مزید خبریں :