دنیا
11 جولائی ، 2017

تھائی لینڈ میں جزیرے پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں جزیرے پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 8 افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مسلح شخص نے جزیرے پر فائرنگ کرکے بچے سمیت 8 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے کرابی میں پیش آیا جہاں ایک معروف جزیرے پر مسلح شخص نے کئی افراد کو قریبی گھر میں یرغمال بنایا پھر قتل کردیا جب کہ واقعے میں 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں صبح کو ایک گھر میں ملیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 5 سے 6 افراد ملوث ہوسکتے ہیں جب کہ واقعہ ابتدائی طور پر کسی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تھائی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں 6 ملین سے زائد اسلحہ رجسٹرڈ ہے جب کہ ملک میں کئی غیر رجسٹرڈ اسلحہ بھی استعمال ہورہا ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کی 2016 کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے 10 ممالک میں سب سے زیادہ فائرنگ سے ہلاکتیں تھائی لینڈ میں ہوئیں۔

مزید خبریں :