صحت و سائنس
11 جولائی ، 2017

وہ وجوہات جو آپ کے بال گرنے کا سبب بنتی ہیں

وہ وجوہات جو آپ کے بال گرنے کا سبب بنتی ہیں

بالوں کا گرنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن قدرتی مقدار سے زیادہ گرنا پریشانی کا باعث ہے۔

امریکی تحقیق کے مطابق روزانہ 50 سے 100 تک بالوں کی لڑیوں کا گرنا قدرتی عمل ہے۔ اس عمل کی وجہ سے نئے بال آتے ہیں اور خام بال گر جاتے ہیں۔

لیکن 100 سے زائد بال گرنا فکر کا باعث ہے۔ ماہرین کے مطابق بالوں کے روازنہ کے گرنے کے عمل سے زائد گرنے کی وجوہات ہارمونز کا تبدیل ہونا ہے اور ان کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں۔

ہارمونز میں تبدیلی:

ہارمونز میں تبدیلی دوران حمل ،بچے کی پیدائش کے وقت اور تھارائیڈ کی شکایت کی وجہ سے ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں بال تیزی سے گرتے ہیں ۔ اس دوران ہارمونز مینی فولڈ ہوجاتے ہیں۔

سر میں انفیکشن:

سر میں اسکلپ انفیکشن بھی بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔

اس سے فنگز، پزورائزز اور سیبورہک ڈرماٹائیٹز یعنی خشکی کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ سیبورہک کی شکایت کھوپڑی کی جلد کو زرد اور انتہائی چپچپاکردیتی ہے۔ اس کے باعث خشکی تیزی سے بڑھتی ہے جس سے بالوں کی بڑھنے کی رفتار میں کمی آجاتی ہے جب کہ اس کا اثر ہارمونز کی تبدیلی یا بہت زیادہ سر کی جلد میں تیل جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

موروثی بالوں کے جھڑنا:

امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کے مطابق بالوں کے گرنے کی وجہ اکثر والدین یا خونی رشتوں کی وراثت کے طور پر بھی پائی جاتی ہے جو کہ بیماری کی شکل بھی اختیار کرلیتی ہے۔

اس لیے اگر بر وقت اس کا علاج نہ کیا جائے تو بالوں کا گرنا معمول ہوجاتا ہے جسے اینڈروجینٹک ایلوپیسیا کہتے ہیں۔

تھائی رائیڈ کی شکایت:

جب جسم سے بہت کم تھائی رائیڈ ہارمونز فراہم ہورہے ہوتے ہیں تو اس سے ہائیپو تھائی رائیڈزم کی شکایت  ہوتی ہے۔

تھائی رائیڈ ہارمونز انسانی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا تعلق جسم کے میٹابولک ریٹ سے لے کر بالوں اور ناخن کے بڑھنے تک ہے لیکن جب یہ جسم کو متوازن مقدار میں نہیں ملتے تو جسم کے نظام میں تبدیلی رونما ہونے لگتی ہے جس سے بالوں کے جھڑنے کا عمل پیدا ہوجاتا ہے۔

آئرن کی کمی:

وہ خواتین جو دوران حیض صحت مند غذا لینے میں لاپرواہی کرتی ہیں ان میں اکثر آئرن کی کمی ہوجاتی ہے جس کے تحت بالوں کی نشوونما کمزور پڑ جاتی ہے اور بال گرنے لگتے ہیں۔

بالوں کو رنگنا:

بالوں کو دلکش اور اس کو منفرد اسٹائل سے آراستہ کرنا ہر ایک کی اولین ترجیح ہوتی ہے جس کے لیے خواتین اکثر اسے مختلف رنگوں سے دلکش کرتی ہیں یا ایسے اسٹائل کو اپناتی ہیں جن سے وہ منفرد اور خوبصورت نظر آئیں۔

لیکن بہت زیادہ کیمیکل استعمال کرنے سے بالوں کی چمک متاثر ہوتی ہے اور وہ روکھے بے جان و بے رونق ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں بال کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :