صحت و سائنس
12 جولائی ، 2017

پھلوں کے بادشاہ آم کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

پھلوں کے بادشاہ آم کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

پھلوں کا بادشاہ کہلائے جانے والا آم نہ صرف ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی حیران کن طور پر مفید ہے۔

آم موسم گرما کا پھل ہے جو کئی اقسام میں پایا جاتا ہے جن میں لنگڑا، رسولی، بیگن پھلی، چونسا اور سندڑی بھی شامل ہیں۔

آم میں 20 سے زائد وٹامنز اور معدنیاتی قوت پائی جاتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے خطرناک امراض سے حفاظت کرتا ہے اور ساتھ ہی نضام ہاضمہ، جلد اور بالوں کے لیے بھی  نہایت موثرقرار دیا گیا ہے۔

آنکھوں کی حفاظت:

آم میں اینٹی آکسیڈینٹ ذیاکسنتھن پایا جاتا ہے جو بلیوریز کو ختم کرکے آنکھوں کی خرابی سے حفاظت کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے اور جلد کے داغ اور دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

دمہ سے بچاؤ:

ماہرین کے مطابق آم صحت کے لیے ایک بھر پور غذا ہے جو دمے کے خدشہ کو بھی ختم کرتا ہے۔

اس میں بی ٹاکیروٹین پایا جاتا ہے جو دمہ اور سانس کی شکایت کو دور کرتا ہے جب کہ بی ٹاکیروٹین آم کے علاوہ گاجر، کدو، آڑو اور پپیتے میں بھی پایا جاتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ:

ٹیکساز ایگری لائف تحقیق کے مطابق محقیقن کا کہنا ہے کہ آم میں بیٹا یروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو چھاتی اور پھپیھڑوں میں کینسر کے خطرے کو روکتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی:

وٹامن کے کی کمی ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے جس کی وجہ سے فریکچر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ وٹامن کے پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور آم میں بھی وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور کیلشیم کو جذب کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔

ذیابیطس سے تحفظ:

تحقیق کے مطابق 2 قسم کی ذیابیطس ہوتی ہیں۔ پہلی جس میں وافر مقدار میں فائبر جذب ہوتا ہے جو گلوکوز لیول کو کم کرتا ہے اور دوسری میں خون کا لیول بڑھتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک کپ آم میں 3 گرام تک فائبرحاصل ہوتا ہے اس لیے خاص طور پر خواتین کو روزانہ 21 سے 25 گرام تک اور مردوں کو 30 سے 38 تک گرام تک فائبر اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے جو آم سے بھی باآسانی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کی بہتری:

آم فائبر کے ساتھ ہائیڈروجن بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور قبض کی شکایت کو بھی ختم کرتا ہے جس سے آپ کا نظام ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔

دل کے امراض سے بچاؤ:

آم میں موجود پوٹاشیم امراض قلب سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ سوڈیم اور پوٹاشیم کو اپنی غذا میں متوازن رکھیں۔

جلد اور بالوں کو خوبصورت کرتا ہے:

آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ آم بالوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما اور جسم کے ٹشوز کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ چہرے کی جلد اور بالوں کو خوبصورت اور دلکش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید خبریں :