صحت و سائنس
12 جولائی ، 2017

چھٹیوں میں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ

چھٹیوں میں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ

موسم گرما کی چھٹیاں بچوں کے لیے سب سے بڑی خوشی کا باعث ہوتی ہیں جس کا وہ بھرپور مزہ لینے کے لیے نئے نئے منصوبہ بھی بناتے ہیں لیکن غیر صحت مندانہ سرگرمیاں نہ کرنے کی وجہ سے موبائل فون اور دیگر آلات کا استعمال بچوں میں سستی کی وجہ بن رہا ہے۔

برطانوی ہیلتھ چیریٹی کی جانب سے ہونے والی تحقیق کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں بچے سست ہوجاتے ہیں جس کی وجہ ٹیکنالوجی کے کھیلوں کا استعمال ہے۔

موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت ٹیکنالوجی کے کھیل نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو جسمانی ورزش کا موقع کم ملتا ہے۔ اس لیے جب اسکول کی چھٹیاں ختم ہوتی ہییں تو بچے سستی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ خراب صحت کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کو موسم گرما کی چھٹیوں میں کسی سمر کیمپ یا روز کوئی جگہ لے جا کر سیرو تفریح کے پابند بناتے ہیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں زیادہ تندرست رہتے ہیں جو آئی پیڈ، آئی فون اور لیپ ٹاپ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ موسم گرما میں بچوں کی جسمانی ورزش پر توجہ نہ دینا ان کی صحت کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ اس سے دل کے امراض، ذیابیطس، ہڈیوں کا اکڑنا اور نظام ہاضمہ خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بچوں کو موسم گرما کی لمبی چھٹیوں میں اپنا زیادہ وقت چہل قدمی، کھیل کود میں گزارنا چاہیے اور ایسے کھیلوں کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں جسمانی اعضاء حرکت میں رہیں۔ ان صحت مندانہ سرگرمیوں سے بچوں کو نشوونما ملتی ہے اور وہ تندرست رہتے ہیں۔

مزید خبریں :