کھیل
12 جولائی ، 2017

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والا بیٹ نیلامی کے لئے پیش کردیا۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران یونس خان نے وہ بیٹ جس سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے، ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کو نیلامی کے لیے پیش کیا۔

جب کہ بیٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے حکومت سے اپیل کی کہ بلے کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے ٹیکس نہ کاٹا جائے کیوں کہ رقم کا کچھ حصہ ایدھی فاؤنڈیشن اور کچھ دیگر فلاحی اداروں کو دیا جائے گا۔

کرکٹ کیریئر کے بعد مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے منصوبے ہیں، کھیلوں کے ساتھ دیگر چیزوں میں بھی کام کریں گے۔

سیاست میں آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کرکٹر نے کہا کہ سارا پاکستان میرا اپنا ہے، میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں :