انٹرٹینمنٹ
12 جولائی ، 2017

نئی مارشل آرٹ فلم ’’کِک باکسر؛رِیٹیلیئیشن‘‘ کا نیاٹریلر جاری

نئی مارشل آرٹ فلم ’’کِک باکسر؛رِیٹیلیئیشن‘‘ کا نیاٹریلر جاری

مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اورمائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم ’’کِک باکسر؛رِیٹیلیئیشن‘‘ کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاردیمتیری لوگو تھیسٹک کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی ساتویں انسٹالمنٹ اور2016کی 'کِک باکسر؛وینجینس کی سیکوئل فلم ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

رابرٹ ہِکمین اور دیمتیری لوگو تھیسٹک کی مشترکا پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامورباکسر مائیک ٹائیسن اورمشہور فٹ بالر رونالڈینو سمیت ایلیئن موئسی، کرسٹوفر لیمبس،سارا ملاکل اوراسٹیفن سویڈلنگ اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔

ایکشن، مار دھاڑ اور مارشل آرٹ کے شاندار کرتب پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم جلدہی ریلیز کر دی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :