دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2017

امریکا ،108سالہ قدیم پل دھماکے سے ڈھادیا گیا

امریکا ،108سالہ قدیم پل دھماکے سے ڈھادیا گیا

امریکا میں دریا پر قائم 108سال قدیم پل دھماکاخیز مواد سے ڈھادیا گیا ،لیلاک نامی پْل کو گرانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے۔

ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں، وہیں انہیں گرانے کے لیے چند سیکنڈاور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں دیکھنے کو ملا جب108سال قدیم لیلاک (Lilac) نامی پل کو دھماکا خیز موادسے چند سیکنڈوں میں ڈھا دیا گیا۔

دریائے میریمیک پر قائم کئی دہائیوں قدیم اس پل کو گرانے کیلئے اس کے مختلف حصوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا اور مقررہ وقت پر ریموٹ کا بٹن دبا کر اسے گرادیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پْل 1976ء میں حفاظتی اقدام کے تحت ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اسے صرف پیدل چلنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔

مزید خبریں :