صحت و سائنس
13 جولائی ، 2017

ہانگ کانگ چست، انڈونیشیا سست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست

ہانگ کانگ چست، انڈونیشیا سست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست

نئی تحقیق نے چست اور سست ممالک کی نشاندہی کردی، ہانگ کانگ چست ترین جبکہ انڈونیشیا سست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست قرار پایا ہے۔

امریکی ماہرین کہتے ہیں جس ملک کے لوگ جتنا زیادہ پیدل چلتے ہیں اس ملک میں موٹاپے کا تناسب اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف ممالک کے 7لاکھ سے زائد لوگوں پر ریسرچ کی، ماہرین نے اسمارٹ فون موبائل ایپ کے ذریعے ان لوگوں کے پیدل چلنے کا ڈیٹا ریکارڈ کیا۔

تحقیق کے مطابق مختلف ممالک میں لوگوں کے پیدل چلنے کا تناسب یومیہ 4ہزار 961قدم تھا،اس حوالے سے ہانگ کانگ سرفہرست رہا جہاں کے لوگ زیادہ پیدل چلتے ہیں اور یومیہ 6ہزار 881قدم اٹھاتے ہیں ۔

سست ترین ممالک میں انڈونیشیا کا نام آیا جہاں پیدل چلنے کا تناسب یومیہ 3ہزار 513قدم تھا۔

ماہرین کے مطابق نئی تحقیق سے دنیا میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے مزید نئے طریقے سامنے آئیں گے اور اس تحقیق سے موٹاپے کا شکار افراد کو پیدل چلنے اور جسمانی سرگرمیوں کی ترغیب بھی دی جاسکے گی۔

مزید خبریں :