کھیل
13 جولائی ، 2017

بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ پر انگلینڈ میں حملے کی کوشش

بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ پر انگلینڈ میں حملے کی کوشش

بنگلا دیش کے کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ عائشہ صدیقہ کو انگلینڈ میں نفرت اور حملے کا سامنا کرنا پڑا، ان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی گئی۔

اس صورت حال کے بعد تمیم اقبال نے کاؤنٹی سیزن مختصر کر کے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمیم اقبال کے بارے میں گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ ایسیکس کاؤنٹی کی جانب سے مزید نہیں کھیلیں گےا ور کاؤنٹی سیزن مختصر کر کے وطن واپس جا رہے ہیں اور اس کی وجہ ذاتی بتائی گئی۔

بنگلا دیش کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تمیم اقبال اپنی اہلیہ پر ہونے والے حملے کی وجہ سے کاؤنٹی سیزن مختصر کرنے پر مجبور ہو گئے۔

تمیم اقبال اپنی اہلیہ عائشہ صدیقہ اور ایک سالہ بیٹے کے ہمراہ باہر کھانے کے لیے گئے جہاں ان کی اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد تمیم اقبال نے کاؤنٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

تمیم اقبال نے ان اخباری رپورٹس کو درست قرار نہیں دیا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات پر کاؤنٹی سیزن کو مختصر کیا۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں میں انگلینڈ میں تیزاب پھینکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :