کھیل
13 جولائی ، 2017

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے رواں سال ستمبر کے اختتام پر ورلڈ الیون کا دورہ شیڈول تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے اہم کھلاڑی ستمبر کے آخری ہفتے میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے لئے اہم کرکٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے اور ورلڈ الیون کے شیڈول میں تبدیلی کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے ورلڈ الیون کے دورے کی توثیق کی تھی۔

مزید خبریں :