انٹرٹینمنٹ
13 جولائی ، 2017

سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل’’ تھور :ریگنوروک‘‘ کی نئی جھلکیاں

سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل’’ تھور :ریگنوروک‘‘ کی نئی جھلکیاں

سن 2011کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل ’’تھور :ریگنوروک ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکار ٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیرو تھور ایک طاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،ٹام ہیڈلسٹن،اینتھونی ہاپکنز،کارل اربن،ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :