کاروبار
13 جولائی ، 2017

بدین : چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع

بدین : چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع

ضلع بدین میں بڑے پیمانے پرچاول کی کاشت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ضلع بدین کا شمار ملک میں چاول کی کاشت کے لحاظ سے اہم اضلاع میں کیا جاتا ہے۔زمین کے سینے پرسخت محنت و مشقت کے ذریعے دھان کا تنکا تنکا بونے والےیہ کاشتکار دراصل اپنے مستقبل کی امید کاشت کرتے ہیں ۔

کیا خواتین کیا مرد اور کیا بچے سب ہی اپنے حصے کا کام کرکے چاول کی فصل کی کاشت میں مگن نظر آتے ہیں۔

آبادگار تنظیموں کے مطابق ضلع بدین میں بارہ لاکھ ایکڑ اراضی پر چاول کاشت کیا جاتا ہے اور یہاں جو اقسام کاشت کی جاتی ہیں ان میں گانجا اور اری چھ کی دیسی اجناس سمیت ہائی برڈ کا موٹا چاول شامل ہے۔

ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کے استحکام کے لئےفصل کی معقول قیمت پر خرید و فروخت ضروری ہے۔

 

مزید خبریں :