شہر شہر
13 جولائی ، 2017

بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر ہلاک کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر ہلاک کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایبٹ آباد میں بچے کو گدھے سے باندھ کر ہلاک کرنے والے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایبٹ آباد کے تھانہ لورا کی حدود میں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جہاں زمیندار نے گدھا کھیت میں گھسنے پر اس کے ساتھ آنے والے 8 سالہ بچے مزمل کو گدھے کے ساتھ باندھ دیا تھا۔

زمیندار نے بچے کو باندھ کر گدھے کو پتھریلی زمین پر بھگایا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوا اور اسی دوران ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے آج حویلیاں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :