کاروبار
14 جولائی ، 2017

ریکوڈک کیس، ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلہ

ریکوڈک کیس، ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلہ

ورلڈ بینک کے ثالثی ٹریبونل نے ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں رولنگ دے دی، فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کو ساڑھے 11ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پاکستان نے ٹیتھیان کاپر کمپنی پر بدعنوانی اور بےضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے ثالثی ٹریبونل سے کمپنی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی ۔

ورلڈ بینک کے ثالثی ٹریبونل نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اب ٹریبونل نے کمپنی کے حق میں رولنگ دے دی ہے ، جس کے نتیجے میں پاکستان کو ساڑھے 11ارب ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :