-----

پشاور:گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40 کلو چرس برآمد

Peshawar Mae Gari Ke Khufia Khano Se 40 Kilo Charas Baramad

پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروےٹول پلازاکے قریب کارروائی کرتے ہوئے چرس سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات کے32 پیکٹس برآمد ہوئے ، ملزم گاڑی کے خفیہ خانوں میں 40 کلو چرس کے پیکٹس چھپا کر لے جارہا تھا۔

اے این ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت ہارون جان کے نام سے ہوئی ہے جس کے ذریعے منشیات کو پشاور سے چارسدہ اسمگل کیا جا رہا تھا۔