صحت و سائنس
14 جولائی ، 2017

پاکستان میں خواتین کا پہلا عالمی ٹیکنالوجی مقابلہ اگلے ماہ ہوگا

پاکستان میں خواتین کا پہلا عالمی ٹیکنالوجی مقابلہ اگلے ماہ ہوگا

ٹیکنالوجی کے میدان میں منفرد کاروباری منصوبے شروع کرنے والی خواتین کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان میں خواتین کے لیے پہلا عالمی ٹیکنالوجی مقابلہ اگست میں ہونے جارہا ہے،جتنے والی ٹیم کو چین بھیجا جائے گا۔

خواتین ملک کا 52فیصد ہیں، لیکن اعدادو شمار کو دیکھیں تو صرف 25فیصد خواتین مختلف کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ یہ اعدادوشمار بدل سکتے ہیں۔

’شی لوز ٹیک‘ نامی عالمی مقابلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، یہ مقابلہ پہلی بار پاکستان میں ہونے جارہا ہے، جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار شروع کرنے والی خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ کی مدد سے اساتذہ کی تربیت کا منصوبہ شروع کرنے والی صدف فاروق، شی لوز ٹیک میں حصہ لے رہی ہیں، یہ انعام سے زیادہ پاکستان میں بدلتے رجحان کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان میں گوگل کنسٹلنٹ جہاں آراء کہتی ہیں ،اب وہ دور نہیں جب کاروبار خواتین کو گھر کے کام کاج سے روکتا تھا، ٹیکنالوجی نے بہت سی چیزیں آسان کردی ہیں۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شی لوز ٹیک نامی مقابلے کا فائنل 19 اگست کو ہوگا۔

مزید خبریں :