دنیا
14 جولائی ، 2017

بھارت : شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے 80 افراد ہلاک

بھارت : شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے 80 افراد ہلاک

بھارتی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔

آسام،منی پور اور آروناچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 58 اضلاع جبکہ صرف آسام میں ہی 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔

زیر آب آنے سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :