کاروبار
14 جولائی ، 2017

آئی ایم ایف نے 2017کیلئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف نے 2017کیلئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف نے 2017ء کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 3 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔

آئی ایم ایف کی 2017 کے لئے جاری کردہ معاشی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے باعث معاشی ترقی کی شرح مستحکم ہوکر 6فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھی ہےاور مالیاتی خسارہ 4 اعشاریہ 2فیصد ہوا ہے۔

سرکاری کارپوریشنز میں تاحال نقصانات خسارے میں اضافے کا باعث ہیں۔ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے۔ بیرونی ادائیگیاں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو ڈالیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اندرونی طور پر پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔ الیکشن 2018ء سے قبل پالیسیز پر عملدرآمد نہ ہونے بھی رسک قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :