Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
14 جولائی ، 2017

مزید ایک دو فلمیں ناکام ہوئیں تو انڈسٹری میں اپنا وقت ختم سمجھوں گا، سلمان خان

مزید ایک دو فلمیں ناکام ہوئیں تو انڈسٹری میں اپنا وقت ختم سمجھوں گا، سلمان خان

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار نے کہا کہ اب مزید ایک یا 2 فلمیں ناکام ہوگئیں تو اس دن سمجھوں گا کہ فلم نگری میں میرا وقت ختم ہوگیا۔

سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہاجاتا ہے اور ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔

فلم مشکل سے اپنے بجٹ کا خسارہ ہی پورا کرپائی ہے اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان خان بھی فلم کی ناکامی پر کافی دلبرداشتہ ہیں اور اسی ناکامی کے سبب مستقبل کے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔

بالی وڈ اسٹار نے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا۔

انہوں نے کہا ایسا وقت آنے سے پہلے ایک دو فلموں کی کوشش کروں گا لیکن پھر بھی فلمیں فلاپ ہوئیں تو ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم بین ہی مجھے یہاں تک لے کر آئے ہیں، میرے بعد ان کا کوئی اور اسٹار ہوگا اور یہ ضروری بھی نہیں کہ فلم بین 80 سال تک مجھے ہی جھیلتے رہیں۔

دبنگ خان نے کہا کہ جب تک ناظرین مجھے پسند کریں گے میں کام کرتا رہوں گا اور اپنے آپ کو تبدیل بھی کرتا رہوں گا جب کہ نئی نسل مجھے پسند کرتی رہے گی تب تک میں آن اسکرین اور آف اسکرین ہیرو رہوں گا۔

Advertisement