کھیل
14 جولائی ، 2017

سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  کا انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ ماہ سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔

حال ہی میں ٹیسٹ کپتان بننے والے سرفراز یارکشائر وائکنگز کے لیے پانچ میچز میں جلوہ گر ہوں گے ۔سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے سرفراز کو ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ محمد عامر ، شاہد آفریدی ، عماد وسیم اور جنید خان بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :