دنیا
14 جولائی ، 2017

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ جانے والے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ فائرنگ سے 2 اسرائیلی اہلکار بھی مارے گئے۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے قریب 3 مسلح فلسطینی نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد انہوں نے مسجد کے اندرونی احاطے میں جانے کی کوشش کی تاہم فورسز کی فائرنگ سے تینوں مسلح افراد مارے گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرتے ہوئے اسے نمازیوں کے لئے بند کردیا۔

دوسری جانب  فلسطینی خبر ایجنسی "وفا" کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کیا اور مقدس مقام پر فائرنگ جیسے واقعے کی شدید مذمت کی۔

محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

مزید خبریں :