صحت و سائنس
14 جولائی ، 2017

حجاج کرام کے لیے مہلک ’’کرونا وائرس‘‘ سے بچاؤ کی تدابیر جاری

حجاج کرام کے لیے مہلک ’’کرونا وائرس‘‘ سے بچاؤ کی تدابیر جاری

قومی ادارہ صحت نے حجاج کرام کے لیے مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس پہلی مرتبہ 2012 میں سامنے آیا تھا اور اس مہلک بیماری سے اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ اس بیماری کی بروقت تشخیص نہ کی جائے تو یہ مرض بالخصوص پھیپھڑوں اور گردوں کو ناکارہ کردیتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ذیابیطیس (شوگر) یا پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا افراد سفر سے قبل معالج سے مشورہ کرلیں اور حجاج کرام دوران حج بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔

ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ  کے لیے بیمار افراد سے رابطے میں محتاط رہیں اور مویشیوں، خاص طور پر اونٹ کے قریب نہ جائیں۔

جب کہ چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں اور حج سےواپسی پر 15دن میں بخار، کھانسی کی صورت میں معالج سےرجوع کریں۔

مزید خبریں :