پاکستان
15 جولائی ، 2017

کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،موسم خوشگوار

کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا دوسرا سسٹم داخل ہوگیا ہے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گلشن حدید، ملیر، اولڈ سٹی ایریا اور ڈیفنس سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے بعد شہرکا موسم خوشگوار ہوگیا،جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سموسوں اور پکوڑوں کی دکانوں کارخ کیا ۔

بارش کی وجہ سے شارع فیصل، ڈالمیا اور یونیورسٹی روڈ ، راشد منہاس اور دیگر مقامات پر ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 8اعشاریہ5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :