صحت و سائنس
16 جولائی ، 2017

پیرس: میلانیا ٹرمپ کا سرپرائز، چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں

پیرس: میلانیا ٹرمپ کا سرپرائز، چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں

یوں تو سابقہ خاتون اوّل مشیل اوباما کی عوام سے گھلنے ملنے کی عادت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن جناب لگتا ہے موجودہ خاتونِ اوّلمیلانیا ٹرمپ بھی مشیل اوباما کے نقشِ قدم پر چلنے لگی ہیں۔

امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ مریض بچوں کو سرپرائز دینے فرانس کے چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں۔ میلانیا ٹرمپ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ’نیکر‘اسپتال کا دورہ کیا۔

انہوں نے بیمار بچوں کے ساتھ نہ صرف فرانسیسی زبان میں گپ شپ کی بلکہ خواشگوار موڈ میں وقت بھی گزارا۔ امریکی خاتون اوّل کو اپنے سامنے دیکھ کر بچے بیحد خوش ہوئے۔

واضح رہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُنکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اِن دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔

مزید خبریں :