شہر شہر
16 جولائی ، 2017

لاہور: شیرا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

لاہور: شیرا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ لاشیں ڈیڈ ہاؤس بھیج دی گئیں ہیں۔

پولیس کےمطابق سی آئی اے نواں کوٹ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکو ؤں کی شناخت فرمان، احسن اورعابد نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کچھ عرصہ پہلے کاہنہ میں پولیس کانسٹیبل رحمت کو قتل کیا تھا۔ ملزمان ڈکیتی اورقتل کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

 

مزید خبریں :