Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
16 جولائی ، 2017

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،7ملزمان منشیات سمیت گرفتار

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،7ملزمان منشیات سمیت گرفتار

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق یوسف پلازہ سے منشیات فروش خاتون سیما سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چرس اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد اور مومن آباد میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پیرآباد سے گرفتار ملزم عبداللہ غیر قانونی طور پہ مقیم افغان باشندہ ہے جبکہ مومن آباد سے گرفتار ملزمان میں مفرور شاہد اور وسیم عرف چھوٹا جبکہ ایک منشیات فروش آصف شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی، پاور ہائوس چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

Advertisement