-----

فلم’ 'جگا جاسوس‘کا باکس آفس پر راج

Film Jagga Jasoos Ka Bollywood Box Office Par Raaj

بالی ووڈ کی باربی ڈول اور چاکلیٹی ہیرو کے درمیان کشیدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں تاہم اب فلم’جگا جاسوس‘نے اس پریمی جوڑی کوپھر سے ملا دیا ہے ۔

رنبیر اور کترینہ کی کشیدگی سے بے حد متاثر ہونے والی فلم’جگا جاسوس‘ کل سے سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے جس نے پہلے ہی دن 8.57کروڑ روپے سے کا شاندار بزنس کرلیا ہے۔

انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گمشدہ باپ کی تلاش میں نکلتا ہے۔

واضح رہے ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 14جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بن گئی تھی۔