-----

ایکشن فلم ’’بُش وِک‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

Action Film Bushwick Ka Pehla Trailer Jaari

ایکشن اور مار دھاڑ پر مبنی فلموں کے دیوانے تیارہو جائیں کیونکہ معروف ریسلر اور ایکشن اسٹار ڈیو بیٹسٹا کی تھرل سے بھرپورنئی ایکشن فلم ’’بُش وِک ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔

ہدایتکارجوناتھن میلوٹ اور کیری میریئن کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بروکلین کے بگڑتے ہوئے حالات کے گِرد گھومتی ہے جب ٹیکساس کی فورس بروکلین پر چڑھائی کر دیتی ہے۔

ان خطرناک حالات سے نکلنے کیلئے20 سالہ لڑکی جان بچانے کے راستے تلاش کرتی ہے جس میں ایک بہادر شخص اس کا ساتھ دیتا ہے ۔

ایڈم فوک اور جوزف مینچ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ڈیوبیٹسٹا اوربریٹنی اسنو مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹیان ناورو،جیریمی ہیرس ،جیف لیما، جسٹن وِلسن اورپیٹرک والش سمیت دیگر کئی اداکار فلم کی کاسٹ میں دکھائی دیں گے۔

ایکشن ، تھرل اور ڈرامے سے بھرپورسنسنی خیز فلم 25 اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔