پاکستان
16 جولائی ، 2017

مسلم لیگ (ن) کے سمجھدار لوگ استعفے کی بات کرنا شروع ہوگئے، فواد چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سمجھدار لوگ استعفے کی بات کرنا شروع ہوگئے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کی رپورٹ کے بعد سازش تلاش کرنے والے رپورٹ پڑھ لیں تاہم نون لیگ کے سمجھدار لوگوں نے استعفے کی بات کرنا شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کرا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے وزرا سے کہوں گا کہ پہلے رپورٹ پڑھ لیں، اِٹ سیمز اور موسٹ لائیکلی کے معنی کیا ہیں ، ان کو ترجمے سے پتا چل جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے پاکستان کے وفادار بنیں، دانیال عزیز جیسے اسکول ماسٹر جو پوری کلاس کو فیل کراتے ہیں وہ (ن) لیگ کو گائیڈ کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق شریف فیملی نئے وکلا ڈھونڈ رہی ہے جب کہ پرانی قانونی ٹیم نے پاناما کیس کی پیروی سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جے آئی ٹی کا کام فیصلہ کرنا نہیں، فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے تاہم ابھی تک جےآئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات فائل نہیں ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے سمجھدار لوگ استعفے کی بات کرنا شروع ہوگئے ہیں، یقین ہے نون لیگ خود کو نواز شریف سے فاصلے پر رکھے گی۔

فواد چوہدری کے مطابق نواز شریف کو 2010  سے 2015  تک کمپنی نے ایک ارب سے زائد رقم گفٹ کی جب کہ 82  کروڑ روپے انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو گفٹ کیے، نواز شریف نے جو گفٹ وصول کیا اس میں سے 10 کروڑ روپے مسلم لیگ (ن) کو بھی دیے۔

مزید خبریں :