کھیل
16 جولائی ، 2017

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصر نے جیت لی

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصر نے جیت لی

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصر نے تین دو سے اپنے نام کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ہوئی جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز کا فائنل میچ دیکھا جب کہ سیریز کے آخری روز 2 میچ کھلیے گئے جن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو شکست دی تاہم سیریز 3-2 سے مصر کے نام رہی۔

آرمی چیف نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسکواش کی دنیا کے 2 عظیم کھلاڑی جان شیر خان اور جہانگیر خان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :