پاکستان
16 جولائی ، 2017

عمران کے پی احتساب کمیشن کا تالہ اپنے منہ پر لگالیں،مریم اورنگزیب

عمران کے پی احتساب کمیشن کا تالہ اپنے منہ پر لگالیں،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کا تالا کھول کراپنے منہ پر لگالیں ،ورنہ عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج عدلیہ کی حفاظت کی بات کررہا ہے،جس دن نوازشریف نے کارکنوں کو کال دی عمران کو چھپنے کے جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان کے کارکن اصلیت جان کردوسری پارٹیزمیں شامل ہورہےہیں، وہ اپنے ورکرز کے ساتھ جو کر رہے ہیں پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ اور اداروں کو گالی دینےوالا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے، زکوۃ کے پیسے سے منی لاؤنڈرنگ کرنے والا بھی آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، عمران ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے،ساری قوم دیکھ رہی ہےعمران خان ایک چور ، جھوٹے، اورذہنی مریض ہیں۔

مزید خبریں :