Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
17 جولائی ، 2017

آپریشن ردالفساد، ژوب میں ایف سی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد، ژوب میں ایف سی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے ژوب کے قریب دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ایف سی نے دہشت گردوں نے گزشتہ رات ژوب کے علاقے قمر دین کیریز میں نکا پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹس اور مشین گنوں سے فائر کیے گئے۔

ایف سی کی بر وقت جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

Advertisement