Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
17 جولائی ، 2017

کراچی، اورنگی سے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی، اورنگی سے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر محمود عالم اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے 2010ءکے لسانی فسادات میں متعدد افراد کو قتل کیا تھا۔

دوسری کارروائی میں پاکستان بازار کے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل معراج کو اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پہ محمد حسین اور منصور عالم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisement