Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
17 جولائی ، 2017

سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے، غلام قادر تھیبو کراچی پولیس چیف تعینات

سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے، غلام قادر تھیبو کراچی پولیس چیف تعینات

سندھ پولیس میں ایک مرتبہ پھر تقرر و تبادلے کردیئے گئے جب کہ کراچی پولیس چیف کو تبدیل کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو کو نیا چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس میں ہونے والے تقرر و تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو ہٹا کر ان کی جگہ غلام قادر تھیبو کو نیا کراچی پولیس چیف لگا دیا گیا ہے جب کہ مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سردار عبدالمجید دستی کو ایڈیشنل آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات تھے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خادم حسین بھٹی کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ لگا دیا گیا ہے جب کہ ان سے قبل ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔

Advertisement