شہر شہر
17 جولائی ، 2017

پنجاب میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد

پنجاب میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہےکہ استعمال شدہ مشروبات اور منرل واٹر کی خالی بوتلوں میں کیمیکل بسفنول اے پایا جاتاہے جس سے کینسر جیسے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ بوتلیں ضائع کرکے صرف ری رسائیکلنگ انڈسٹری کو دی جائیں، ہوٹل اور ریسٹورینٹس سمیت کسی بھی جگہ سے بغیر ضائع شدہ بوتلیں ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہدایت دی کہ ہوٹل اور ریسٹورینٹس خالی بوتلوں میں چھید کرکے انہیں ضائع کردیں۔

مزید خبریں :