دنیا
17 جولائی ، 2017

یو اے ای نے قطر کی سرکاری ویب سائیٹس ہیک کیں، امریکی انٹیلی جنس حکام

یو اے ای نے قطر کی سرکاری ویب سائیٹس ہیک کیں، امریکی انٹیلی جنس حکام

امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی سرکاری اور سوشل میڈیا ویب سائیٹس کو ہیک کیا اور قطری امیر کی جانب سے ایران اور حماس کی حمایت پر مبنی  بیانات جاری کئے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ 23 مئی کو متحدہ عرب امارت حکومت کے سینئر حکام نے منصوبے اور اس پر عمل درآمد کی تفصیلات پیش کیں۔

قطری امیر شیخ تمیم بن حماد آلتھانی سے منسوب بیانات میں ان کی جانب سے ایران کو اسلامی طاقت قرار دیا گیا اور حماس کی تعریف کی گئی تھی۔

یہ ہیکنگ اور بیانات 24 مئی کو اس وقت سامنے لائے گئے جب امریکی صدر سعودی عرب کے دورے پر تھے اور ان ہی بیانات کی بنیاد پر سعودی ،عرب عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یو اے ای حکومت نے خود ایسا کیا یا کسی سے ایسا  کروایا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں اماراتی سفیر نے ہیکنگ کے الزامات  کو مسترد کیا ہے۔

مزید خبریں :