-----

آئی او بی ایم کے بانی صدر شاہ جہاں سید کریم انتقال کر گئے

Shahjehan Syed Karim Passes Away In Karachi

معروف تعلیمی ادارے انسیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کے بانی صدر اور ممتاز ماہر تعلیم شاہ جہاں سید کریم حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں انتقال کر گئے۔

شاہ جہاں سید کریم 37 برس تک سول سروسز آف پاکستان میں رہے اور وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں کئی اہم سینئر عہدوں پر کام کیا جب کہ وہ ایک عرصے تک اقوام متحدہ میں بھی بطور انٹرنیشنل سول سرونٹ کام کرتے رہے۔

1994 میں چیف سیکریٹری سندھ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے قبل شاہ جہاں سید کریم اپنے کیرئیر کے دوران وفاقی سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔

شاہ جہاں سید کریم کی نماز جنازہ منگل 18 جولائی کو آئی او بی ایم کیمپس کورنگی کریک میں دن ایک بجے ادا کی جائے گی۔