شہر شہر
17 جولائی ، 2017

تھر کےنئے ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ کے طیارے کی لینڈنگ

تھر کےنئے ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ کے طیارے کی لینڈنگ

تھرمیں بننے والے پہلےائرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لیئرجیٹ طیارے نے پہلی لینڈنگ کی ۔

تھرکے علاقے اسلام کوٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ کی تعمیر5 سال میں مکمل کی گئی،ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والایہ ائرپورٹ ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے ۔

ائرپورٹ کے رن وے پر پہلی بار وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے نے لینڈ کی، مراد علی شاہ نے ائرپورٹ کا معائنہ کیا اور تھرکول فیلڈ میں جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان کے مطابق ائرپورٹ بجلی کی پیداوار سے منسلک کمپنیاں استعمال کرسکیں گی،یہ ائرپورٹ فی الحال عام مسافر طیاروں کے زیر استعمال نہیں ہوگا، تاہم چھوٹے طیارے لینڈ کرسکتےہیں۔

مزید خبریں :